0
Friday 10 Dec 2021 00:55

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے کا اضافہ

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے کا اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی کے صارفین سے اضافی بوجھ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے درخواست پر سماعت یکم دسمبر کو ہوئی تھی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اکتوبر کے مہینے میں بجلی کی مخلوط ایندھن سے پیداوار کا نتیجہ ایندھن کی 44 ارب روپے اضافی لاگت کی صورت میں نکلا جبکہ 16 ارب روپے کا اضافہ بین الاقوامی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔
خبر کا کوڈ : 967738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش