0
Friday 10 Dec 2021 18:55

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج تاحال جاری

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج تاحال جاری
اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کے لیے احتجاج کا سلسلہ 12 دنوں سے جاری ہے، جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز گذشتہ دو ہفتوں سے بند ہیں۔ ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم ینگ ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں کسی بھی وقت بھی بنا بتائے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سروسز بشمول ایمرجنسی کا بائیکاٹ کرینگے۔ ینگ ڈاکٹرز بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے ینگ ڈاکٹرز ہمارے کال کا انتظار کررہے ہیں۔ اگر حکومت نے انکے مطالبات تسلیم ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا، تو ملک کے دیگر حصوں میں اوپی ڈیز کی بندش کا سلسلہ شروع کردیںگے۔
خبر کا کوڈ : 967823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش