QR CodeQR Code

اسلام انسانی حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا علمبردار ہے، صاحبزادہ حامد رضا

10 Dec 2021 20:38

شاد باغ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اسلام نے اقلیتوں کو سب سے زیادہ تحفظ دیا ہے۔ آئین کے تحت قانون ناموس رسالت موجود ہے۔ قانون کی پاسداری کرنا قومی و دینی فریضہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر ملک بھر کی اہلسنّت مساجد میں سری لنکن شہری کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف یوم مذمت منایا گیا۔ جمعہ کے خطبات میں انسانی جان اور اقلیتوں کے تحفظ کو موضوع بنایا گیا۔علماء نے اپنے خطابات میں قانون ناموس رسالت پر روشنی ڈالی اور توہین مذہب کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کیا گیا۔ علماء کرام نے پُرتشدد رویوں کیخلاف قرآن و حدیث سے دلائل پیش کیے۔ جمعہ کے اجتماعات میں پُرتشدد کارروائیوں کیخلاف مذمتی قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے المرکز الااسلامی شاد باغ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام انسانی حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔اسلام نے اقلیتوں کو سب سے زیادہ تحفظ دیا ہے۔ آئین کے تحت قانون ناموس رسالت موجود ہے۔ قانون کی پاسداری کرنا قومی و دینی فریضہ ہے۔ فیصل آباد میں صاحبزادہ حسن رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی روش ترک کرنا ہوگی۔ کوئٹہ میں مولانا وزیر القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اعتدال کا دین ہے۔ مذہبی نعرے لگانے والے مذہب کو پہلے اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ ملتان میں مولانا فیض بخش رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام کسی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیتا۔


خبر کا کوڈ: 967833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967833/اسلام-انسانی-حقوق-کے-تحفظ-کا-سب-سے-بڑا-علمبردار-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org