0
Friday 10 Dec 2021 21:42

سعودی عرب کو یمن کیخلاف جنگ میں ہمارے اسلحے کی ضرورت ہے، برٹ میکگورک

سعودی عرب کو یمن کیخلاف جنگ میں ہمارے اسلحے کی ضرورت ہے، برٹ میکگورک
اسلام ٹائمز۔ "یمن پر مسلط سعودی جنگ کے خاتمے" کے انتخاباتی وعدے کے ساتھ 20 جنوری 2021ء کے روز امریکی صدر منتخب ہونے والے جوبائیڈن کی صدارت کو تقریبا 1 سال گزرنے کے بعد بھی نہ صرف نہتے یمنی عوام کے خلاف سعودی جارحیت میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ اب امریکی حکام کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف جارح سعودی شاہی رژیم کو بیچے جانے والے اسلحے کا دفاع بھی کیا جانے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں واقع خلیجی عرب ممالک سے متعلق امریکی تھنک ٹینک (The Arab Gulf States Institute in Washington (AGSIW)) کے سامنے تقریر کرتے ہوئے مشرق وسطی اور افریقہ کے لئے امریکی حکومت کے رابطہ کار برٹ میکگرک نے دعوی کیا ہے کہ سعودیوں کو اس (امریکی) اسلحے کی ضرورت ہے کیونکہ حوثی ایرانی حمایت کے ذریعے یمن کی جانب سے دسیوں ڈرون طیاروں اور میزائلوں کے ساتھ سعودی عرب پر حملے کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ برٹ میکگرک نے 5 نومبر کے روز 65 کروڑ ڈالر کے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائلوں کی خریداری پر مبنی سعودی درخواست کو قبول کرتے ہوئے امریکی دفاعی سکیورٹی ہم آہنگی ایجنسی (Defense Security Cooperation Agency) کے نام لکھے گئے اپنے ایک خط میں دعوی کیا تھا کہ سعودی شاہی رژیم کو اس اسلحے کی فروخت امریکی خارجہ سیاست اور قومی سلامتی کو مضبوط بنائے گی۔ دوسری جانب امریکی حکومت کے اس اقدام کو کئی جوانب سے مخالفت کا سامنا بھی ہے جیسا کہ امریکی کانگریس کے 2 اراکین نے 3 دسمبر کے روز امریکی روزنامے گارڈین میں نشر ہونے والے اپنے کالم میں اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ سعودی لڑاکا طیارے امریکی مدد کے ذریعے ہی نہتے یمنی عوام کو وسیع بمباری کا نشانہ بناتے ہیں، مطالبہ کیا تھا کہ نہتے یمنی عوام کے خلاف سعودی شاہی رژیم کو تباہ کن اسلحے کی فروخت کا سلسلہ بند کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 967846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش