0
Friday 10 Dec 2021 22:49

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں گرین لائن بس منصوبےکا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں گرین لائن بس منصوبےکا افتتاح کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی موجود تھے۔ سرجانی سے نمائش چورنگی تک گرین لائن بس منصوبے کیلئے تقریباً تمام اسٹیشنز تیار ہوگئے ہیں جبکہ شہریوں کیلئے یہ سروس 25 دسمبر سے دستیاب ہوگی۔ گذشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی اسد عمر نے گرین لائن بس پر سفر کیا، اس موقع پر انہوں نے مختلف اسٹیشنز کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے چلنے والی گرین لائن بس فی الحال نمائش چورنگی تک چلائی جائے گی، جس کا کرایہ 15 روپے سے 55 روپے تک ہوگا۔

مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں 2016ء میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے گرین لائن بس منصوبے کی تعمیر کا افتتاح کیا تھا، جس کی تعمیر وفاق کو جبکہ بسیں سندھ حکومت کو فراہم کرنی تھیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے بسیں فراہم نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے خود بسیں منگوائیں۔ کراچی گرین لائن بس کیلئے 80 بسیں منگوالی گئی ہیں، جس کیلئے 200 ڈرائیورز بھی بھرتی کر لئے گئے ہیں، سرجانی ٹاؤن سے نمائش تک بس 22 اسٹیشنز پر رکے گی، ایئرکنڈیشنڈ بسوں میں موبائل چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 967860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش