0
Friday 10 Dec 2021 22:57

کراچی کو ایسی خودمختاری دی جائے جس طرح لندن، نیویارک اور تہران کو حاصل ہے، وزیراعظم

کراچی کو ایسی خودمختاری دی جائے جس طرح لندن، نیویارک اور تہران کو حاصل ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی ماڈرن سٹی بہتر نظام ٹرانسپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتا۔ وزیراعظم نے گرین لائن منصوبہ کے تکمیل پر وفاقی وزیر اسدعمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین میں زیادہ آبادی کے باجود شہروں کا بہتر انداز میں چلنے کی اہم وجہ بہتر نظام ٹرانسپورٹ ہے۔ کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے منيجمنٹ سسٹم پر کبھی توجہ نہيں دی گئی اور بہتر منيجمنٹ سسٹم کے بغیر ہم وہ نظام نہیں لاسکتے جو شہروں کے لئے ہم لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ ریونیو کراچی سے جنریٹ ہوتا ہے، کراچی جب خوشحال ہوتا ہے تو ملک خوشحال ہوتا ہے اس لئے کراچی کو مالی خودمختاری دی جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کو بلدیاتی الیکشن میں اسی طرح خود مختاری دی جائے جس طرح لندن، نیویارک اور تہران کو حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ہم لوکل الیکشن کروا رہے ہیں اسی طرح کراچی میں بھی سٹی میئر کو عوام کے براہ راست ووٹوں سے منتخب ہونا چاہیئے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 50 سال میں کراچی شہر کو آگے بڑھنے کے بجائے کھنڈر بنتے ديکھا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی ميں کراچی کی ٹرانسپورٹ پر کوئی توجہ نہيں دی گئی تاہم اب جنوری کی وسط تک کراچی گرين لائن مکمل فعال ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ٹرانسپارمیشن پلان کے تحت شروع کردہ تمام منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ کے فور منصوبے کا اگلے مہینے سنگ بنیاد رکھا جائے گا جو دسمبر 2023ء تک مکمل ہوجائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا تھا کہ یونیورسل ہیلتھ منصوبہ پاکستان میں لاؤں گا، خیبر پختونخوا  میں جتنے بھی خاندان ہیں سب کو ہیلتھ انشورنس مل چکی ہے جبکہ جنوری سے مارچ تک پنجاب کے ہرخاندان کو ہیلتھ انشورس مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کوبھی ہیلتھ انشورنس ملنی چاہیئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ اور بنڈل آئی لینڈ منصوبے کے لئے ضروری ہے کہ یہ ہم سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کریں کیونکہ یہ سب ہمارے ہی لوگ ہیں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں باقی پاکستان سے آٹا مہنگا ملتا ہے اس لئے باہمی تعاون کا فائدہ ملک کو ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 967863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش