0
Friday 10 Dec 2021 23:07

سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو پھانسی دینی چاہیے، علامہ طاہر اشرفی

سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو پھانسی دینی چاہیے، علامہ طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو پھانسی دینی چاہیے۔ گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال میں توہین رسالت، توہین مذہب کا کوئی کیس درج نہیں ہوا، متحدہ علماء بورڈ نے توہین رسالت، مذہب کے 25 کیسز حل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں جمعہ یوم مذمت کے طور پر منایا گیا، سانحہ سیالکوٹ پر پورے ملک میں اتفاق رائے پیدا ہوا ہے، کسی کے مذہب کے بارے میں فیصلہ کرنے والا کوئی کون ہوتا ہے، جو شخص الزام لگاتا ہے الزام غلط ثابت ہو تو اس آدمی پر وہی حد لاگو ہوتی ہے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ لوگوں کو اسلام کے بارے میں بتانے کے لیے رحمت اللعالمین اتھارٹی قائم کی، معاشرے کی تباہی میں ہم سب نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو پھانسی دینی چاہیے، ریاست نے سیالکوٹ کیس کے معاملے پر اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پنجاب حکومت نے سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزمان کاچالان 14دن میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ محکمہ پراسیکیوشن خصوصی سیل بنا کر روزانہ مانیٹرنگ کرے۔
خبر کا کوڈ : 967864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش