QR CodeQR Code

کوئٹہ، جام کمال کا ہدایت خلجی کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

10 Dec 2021 23:15

اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے جے آئی ٹی کی تشکیل اور اسکے مرکزی ملزم ہدایت خلجی کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں خواتین کے ویڈیوز اسکینڈل کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں جے آئی ٹی تشکیل دیں۔ انہوں نے کیس کے مرکزی ملزم ہدایت خلجی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ویڈیو اسکینڈل کے پیچھے کار فرما عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔


خبر کا کوڈ: 967866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967866/کوئٹہ-جام-کمال-کا-ہدایت-خلجی-کو-کیفر-کردار-تک-پہنچانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org