0
Friday 10 Dec 2021 23:17

اسلامی تحریک پاکستان کا خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان

اسلامی تحریک پاکستان کا خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اسلامی تحریک پاکستان کے غیر جانبدار رہنے کا اعلان کرتے ہوئے تنظیمی احباب اور عوام کو متوجہ کیا ہے کہ وہ ملت کے بہتر مفاد میں اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اس امر کا اعلان صوبہ بھر سے سیاسی جماعتوں کے اسلامی تحریک پاکستان کے رہنماوں سے رابطوں کے بعد تفصیلی صلاح و مشورہ اور غور و خوص کے بعد کیا گیا ہے۔ زاہد علی آخونزادہ نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان عوام سے امید رکھتی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں ملت کے بہترین مفاد میں اُمیدواروں کا انتخاب اور اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 967867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش