0
Friday 10 Dec 2021 23:29

پی ٹی آئی کے کراچی کے اتحادی وزارتیں لیکر اپنی جیبیں بھرتے ہیں، اویس قادر شاہ

پی ٹی آئی کے کراچی کے اتحادی وزارتیں لیکر اپنی جیبیں بھرتے ہیں، اویس قادر شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جس گرین لائن منصوبے کا افتتاح کیا، وہ تاحال مکمل نہیں ہے۔ عمران خان کے مختصر دورہ کراچی پر ردعمل میں اویس قادر شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے نامکمل منصوبے کا افتتاح کیا، جس کا نہ سر ہے اور نہ ہی پاؤں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی تو اپنے بھی ایک منصوبے کا افتتاح کرکے عوام کو بتائیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ گرین لائن کے ٹرائل کا افتتاح کمال کی تبدیلی ہے، ان کے سارے کام جلد بازی میں ہوتے ہیں اور ان ہی کے گلے کا پھندا بنتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ صبر خود کرتے نہیں اور نصیحت بڑی بڑی، ان کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ بنے بنائے کام کیسے بگاڑے جاتے ہیں۔ اویس قادر شاہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے اتحادیوں نے بھی سالوں سے کراچی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کراچی کے اتحادی وزارتیں لے کر اپنی جیبیں بھرتے ہیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ گرین لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزراء کو ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ریڈ لائن منصوبے کا جلد گراؤنڈ بریک کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 967870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش