QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ پر جرمانہ عائد کر دیا

11 Dec 2021 00:57

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سید خورشید شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، نثار کھوڑو اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل پر بھی فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 50 ہزار جرمانہ کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سید خورشید شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، نثار کھوڑو اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل پر بھی فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ نگہت اورکزئی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 967887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967887/الیکشن-کمیشن-نے-بلاول-بھٹو-زرداری-اور-مراد-علی-شاہ-پر-جرمانہ-عائد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org