0
Saturday 11 Dec 2021 10:45

آصف زرداری کو بہتر الفاظ کا چناؤ کرنا چاہیئے تھا، رانا ثناء ﷲ

آصف زرداری کو بہتر الفاظ کا چناؤ کرنا چاہیئے تھا، رانا ثناء ﷲ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنماء رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ انتخابی جلسوں میں نعروں اور تقریروں میں اونچ نیچ ہو جاتی ہے، آصف زرداری سینیئر سیاستدان ہیں، انہیں بہتر الفاظ کا چناؤ کرنا چاہیئے تھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء ﷲ نے آصف زرداری کے نواز شریف کے بارے میں دیئے گئے بیان پر ردّعمل کا اظہار کیا۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمت پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کل تقریباً پانچ روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھائی گئی، اس نااہل اور نالائق ٹولے کو نہ ہٹایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت 200 تک پہنچ جائے تو ملک کی معیشت کا کیا ہوگا؟ غریب اور تنخواہ دار کس طرح گزارہ کریں گے، یہ نااہل ٹولہ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے، عوام باہر نکلیں۔ رانا ثناء ﷲ نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان صحت مند مقابلہ ہونا چاہیئے، پیپلزپارٹی کے پنجاب میں منظم ہونے سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 967920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش