QR CodeQR Code

کہنے کو آئین ہے مگر اصل میں وہ بھی مِسنگ ہے، احسن اقبال

11 Dec 2021 10:50

احسن اقبال نے اسلام آباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے تحت عالمی انسانی حقوق کے دن پر تقریب سے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کہنے کو تو پاکستان کا آئین موجود ہے لیکن اصل میں وہ بھی "مِسنگ" ہے۔ احسن اقبال نے اسلام آباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے تحت عالمی انسانی حقوق کے دن پر تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب میں محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم غلاموں کی طرح نہیں رہنا چاہتے، ہمیں راستہ دو، ہم اس ملک میں رہنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب عالمی انسانی حقوق کے دن کے موقع پر لاہور پریس کلب پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 967921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967921/کہنے-کو-ا-ئین-ہے-مگر-اصل-میں-وہ-بھی-م-سنگ-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org