QR CodeQR Code

ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق

11 Dec 2021 12:07

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹانک ڈاکٹر احسان اللہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیو سکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ٹانک میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ٹانک ڈاکٹر احسان اللہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیو سکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا۔ ڈاکٹر احسان اللہ کے مطابق حملے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ٹانک سجاد احمد کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ اس کے جنگجووں نے کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 967953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967953/ٹانک-میں-پولیو-ٹیم-پر-حملہ-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org