QR CodeQR Code

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی شرائط خفیہ رکھی جا رہی ہیں، شیری رحمان

11 Dec 2021 13:45

اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا تھا کہ ملک کو اقتصادی بحالی کے منصوبے کی شدید ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء و سینیٹر شیری رحمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیسے دعویٰ کر رہی ہے کہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی شرائط خفیہ رکھی جا رہی ہیں، ‏حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے تباہ کن معاہدے کے مطابق ایک اور منی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، پیپلز پارٹی آئی ایم ایف اور حکومت کے منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اب بہت سی اشیاء پر 17 فیصد جی ایس ٹی سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں سے بیزار لوگوں پر مزید دباؤ پڑے گا، ملک کو اقتصادی بحالی کے منصوبے کی شدید ضرورت ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 967964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967964/آئی-ایم-ایف-کے-ساتھ-معاہدے-کی-شرائط-خفیہ-رکھی-جا-رہی-ہیں-شیری-رحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org