0
Saturday 11 Dec 2021 18:46

کسان احتجاج کے مقامات سے واپس لوٹنے کیلئے تیار ہوگئے

کسان احتجاج کے مقامات سے واپس لوٹنے کیلئے تیار ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے زرعی قوانین کے خلاف ایک سال سے زیادہ عرصے سے احتجاج کر رہے کسان تحریک کے مقام سے واپس لوٹنے کے لئے تیار ہیں۔ کسانوں کے لوٹنے کے ساتھ ہی اس احتجاجی مظاہرے کا اختتام ہوجائے گا۔ کسانوں نے اپنے گھروں کو لوٹنے سے پہلے سنگھو، ٹکری اور غازی پور سرحدوں پر فتح مارچ کیا۔ کسانوں کو لوٹنے سے پہلے اپنے خیمے توڑتے، علاقے کی صفائی کرتے اور واپسی سے قبل جذباتی الوداع کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ دریں اثنا کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے غازی پور سرحد پر کہا کہ اس عمل میں مزید کچھ دن لگیں گے اور وہ خود 15 دسمبر کو واپس آئیں گے۔ کسانوں کے جانے کے بعد بیڑیکیڈ ہٹا دیئے جائیں گے اور سڑکوں کو ٹریفک کے لئے صاف کر دیا جائے گا۔ کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) کے معاملے پر سرکاری افسران، ماہرین زراعت اور ایس کے ایم کے نمائندوں کو شامل کرکے ایک کمیٹی تشکیل دینے کے وزیراعظم نریندر مودی حکومت کے اعلان کے بعد آٹھ دسمبر کو سنیکت کسان مورچہ کے بینر تلے کسان گروپس نے اپنی تحریک ختم کردی تھی۔
خبر کا کوڈ : 967973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش