QR CodeQR Code

عمران خان نوشتہ دیوار پڑھ لے اور عوام سے معافی مانگ کر گھر چلا جائے، وقار مہدی

11 Dec 2021 18:53

ایک بیان میں رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی عوام صرف اس وقت روڈ پر نکلتی ہے جب قیادت کوئی بھٹو کر رہا ہو، نیازی حکومت کے عوام پر مظالم کے خلاف صرف چیئرمین بلاول آواز اٹھا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے کے معاونِ خصوصی و پی پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اعلان کے مطابق مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے، ملک کے کونے کونے میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں مہنگائی کی ماری عوام نے بھرپور شرکت کی، پورے ملک کی طرح کراچی سمیت سندھ بھر میں مہنگائی کے خلاف ہونے والا احتجاج تاریخی تھا۔ ایک بیان میں وقار مہدی کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بھرپور احتجاج پر جیالوں کو شاباش اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وقار مہدی کا مزید کہان تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی عوام صرف اس وقت روڈ پر نکلتی ہے جب قیادت کوئی بھٹو کر رہا ہو، نیازی حکومت کے عوام پر مظالم کے خلاف صرف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آواز اٹھا رہے ہیں، اشیائے خورد و نوش کی ناقابل برداشت مہنگائی سے ہر خاندان متاثر ہے، مہنگائی کے خلاف تاریخی احتجاج عمران خان کے خلاف عوامی احتساب کا آغاز ہے، عمران خان نوشتہ دیوار پڑھ لے، عوام سے معافی مانگ کر گھر چلا جائے۔


خبر کا کوڈ: 968000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968000/عمران-خان-نوشتہ-دیوار-پڑھ-لے-اور-عوام-سے-معافی-مانگ-کر-گھر-چلا-جائے-وقار-مہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org