QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ کراچی کے لوگوں کی خدمت کرے، کنور نوید جمیل

11 Dec 2021 19:07

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ رہنما نے کہا کہ یہ لوگ سندھ اسمبلی میں بات کرنے کی اجازت دینے کو تیار نہیں، اب یہی آپشن رہ گیا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے نہیں چاہتے کہ کوئی کراچی کے لوگوں کی خدمت کرے۔ یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے یہی طریقہ کار رہا ہے کہ اقتدار میں آ اور کرپشن کرو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سندھ اسمبلی میں بات کرنے نہیں دی جاتی، ہمیں بات کرنے دی جائے ہم کراچی کے اہم اور بنیادی مسائل پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ مشرف دور کے اختیارات نہیں دینے تو نہ دیں، دنیا کے دیگر شہروں کے میئروں کے اختیارات دیئے جائیں۔

متحدہ رہنما نے کہا کہ یہ لوگ سندھ اسمبلی میں بات کرنے کی اجازت دینے کو تیار نہیں، اب یہی آپشن رہ گیا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیں۔ اس موقع پر متحدہ رہنما محمد حسین نے بھی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حکومت سندھ کے وزرا مسلسل جھوٹ بولتے رہے، انہوں نے بل پر اپوزیشن سے کبھی مشاورت نہیں کی۔ محمد حسین نے کہا کہ اگر حکمران ہم سے مشاورت کررہے ہوتے تو اس متنازعہ بل پر سندھ اسمبلی میں کمیٹی بناتے جو نہیں بنائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 968007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968007/پیپلز-پارٹی-نہیں-چاہتی-کہ-کراچی-کے-لوگوں-کی-خدمت-کرے-کنور-نوید-جمیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org