QR CodeQR Code

عراق، قابض امریکی فوج کے 3 لاجسٹک قافلے بم حملوں کا شکار

12 Dec 2021 20:52

مقامی میڈیا کیمطابق عراق میں غیرقانونی طور پر قابض امریکی فوج کا 1 لاجسٹک قافلہ آج صبح صوبہ الدیوانیہ میں جبکہ 2 دوسرے قافلے سہ پہر صوبوں الناصریہ اور بابل میں سڑک کنارے نصب بموں کا شکار ہو کر تباہ ہو گئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ عراق میں غیرقانونی طور پر قابض امریکی فوج کے 3 لاجسٹک قافلے بم حملوں کی نذر ہو کر تباہ ہو گئے ہیں۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل صابرين نیوز کے مطابق امریکی فوج کا پہلا قافلہ آج صبح صوبہ الدیوانیہ میں سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنا جس سے قافلے میں موجود متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق قابض امریکی فوج کا دوسرا لاجسٹک قافلہ آج سہ پہر صوبہ بابل میں بم حملے کا شکار بنا جبکہ تیسرا ایک گھنٹہ قبل ہی شہر الناصریہ میں سڑک کنارے نصب بم سے جا ٹکرایا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے ملک میں موجود امریکی فوج کو فى الفور ملک چھوڑ دینے اور امریکیوں کی جانب سے اس حکم کے ماننے میں لیٹ و لعل سے کام لینے پر تب سے لے کر آج تک ہر روز ملک کے مختلف مقامات پر امریکی فوج کے متعدد قافلوں پر سڑک کنارے نصب بموں سے حملے کئے جاتے ہیں جبکہ ان حملوں میں تاحال سینکڑوں امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو چکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 968048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968048/عراق-قابض-امریکی-فوج-کے-3-لاجسٹک-قافلے-بم-حملوں-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org