0
Saturday 11 Dec 2021 22:43

وفاقی اور صوبائی وزراء الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، عبدالواسع

وفاقی اور صوبائی وزراء الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، عبدالواسع
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کی طرح مردان میں بھی وفاقی اور صوبائی وزراء الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی وزراء تحصیل اور ویلج کونسل سطح پر اپنے اپنے امیدواران کے لیے مہم چلانے میں مصروف ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات ہو رہے ہیں۔ لوگوں سے نوکریوں اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے لئے وعدے کئے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن ان تمام معاملات کا نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سری بہلو مردان میں حاجی خان میر کے حجرہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحصیل چیئرمین تخت بھائی کے امیدوار حاجی معز اللہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

عبدالواسع نے کہا کہ ان حالات میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کی کوئی توقع نہیں کی جا سکتی، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن ان وزراء اور ممبران کے داخلے پر پابندی لگائے اور ان کو بلدیاتی الیکشن سے دور رکھے۔ صرف نوٹسوں سے کام نہیں چلے گا، ان کو وارننگ جاری کر کے پابندیاں لگائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام ان روایتی پارٹیوں سے مایوس ہو گئے ہیں اور نیچے سے لے کر اوپر تک ہر سطح پر جماعت اسلامی کو پذیرائی حاصل ہے۔ اس دفعہ عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 968057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش