QR CodeQR Code

کوئٹہ، متعدد کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

11 Dec 2021 22:30

پولیس کیجانب سے مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، جن سے پستول اور چرس برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ اور ایس پی صدر کوئٹہ قاضی علی رضا کی ہدایات پر پولیس انتظامیہ نے مبینہ ملزم قدرت اللہ کے قبضے سے ایک پستول بمعہ 19 رانڈز اور مبینہ ملزم امجد کے قبضے سے ایک پستول 11 رانڈ سمیت برآمد کر لیا ہے۔ دو اور ملزمان فیض محمد کیازئی، احسان اللہ اچکزئی کے قبضے سے 1120 گرام چرس اور مبینہ ملزم محمد اسماعیل کے قبضے سے 1090 گرام چرس برآمد کرلیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں تھانہ بروری کوئٹہ کے حدود میں ایک اڑے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم محمد داد کے قبضے سے 1600 گرام چرس برآمد کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ ملزمان کو تھانہ بروری منتقل کرتے ہوئے مقدمات درج کرلئے گئے۔ مزید تفتیش تھانہ بروری کوئٹہ کی تفتیشی ٹیم کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 968058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968058/کوئٹہ-متعدد-کارروائیوں-میں-5-ملزمان-گرفتار-منشیات-اور-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org