0
Saturday 11 Dec 2021 22:55

کوئٹہ، ویڈیو اسکینڈل کے ملزم ہدایت خلجی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

کوئٹہ، ویڈیو اسکینڈل کے ملزم ہدایت خلجی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ ویڈیو اسکینڈل کیس میں ملوث ملزم ہدایت خلجی کے خلاف ایک اور خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہدایت خلجی نے اسے بھی نوکری کا جھانسہ دیا تھا۔ ملزم ہدایت خلجی نے پھر اس پر تشدد بھی کیا اور اسے برہنہ کرکے نازیبا ویڈیوز بنائیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نازیبا ویڈیوز کے بعد ملزم نے اسے بلیک میل کیا اور اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتا رہا۔ یاد رہے کہ ہدایت خلجی کے خلاف اس سے قبل ایک اور لڑکی کی جانب سے بھی یہی مقدمہ درج ہوا تھا اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 968062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش