QR CodeQR Code

حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کی تو ساری پرفارمنس ختم، پرویز الٰہی

11 Dec 2021 22:59

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں، صرف زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا تو ساری پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔ پرویز الٰہی سے پولیٹیکل کوآرڈی نیٹر اسپیکر پنجاب اسمبلی و صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے ہدایات لیں۔ پرویز الٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں، صرف زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔ حکومت جان لے کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا توساری پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اومیکرون کے مزید کیس سامنے آنے پر صوبوں کو فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 968063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968063/حکومت-نے-مہنگائی-کنٹرول-نہ-کی-ساری-پرفارمنس-ختم-پرویز-ال-ہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org