0
Sunday 12 Dec 2021 10:44

جماعت اسلامی آج یوم یکجہتی بلوچستان منا رہی ہے

جماعت  اسلامی آج یوم یکجہتی بلوچستان منا رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر آج پورے ملک میں ”یوم یکجہتی بلوچستان“ منایا جا رہا ہے۔ بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ’’گوادر کو حق دو تحریک“ کی حمایت میں  ملک بھر میں پروگرامات ہونگے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق پشاور میں ہونیوالے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم لاہور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام اپنا جمہوری حق مانگ رہے ہیں، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اسلام پسند اور محب وطن لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’گوادر کو حق دو تحریک“ تب تک جاری رہے گی جب تک تمام جائز مطالبات منظور نہیں ہو جاتے۔
 
قیصر شریف کا کہنا تھا کہ گوادر جیسی پُرامن تحریک کا بلوچستان کے عوام بھرپور ساتھ دیں رہے ہیں، جس تحریک میں بچے بوڑھے جوان اور خواتین شامل ہوں اس کو کوئی دبا نہیں سکتا، اپنے جائز مطالبات کیلئے گوادر میں لاکھوں افراد احتجاج میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طاقت کی بجائے فوری طور پر مذاکرات کا رستہ اپنائے، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر جھوٹے مقدمات کی مذمت کرتے ہیں، جماعت اسلامی بلوچستان کا مقدمہ ہر فورم پر لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے تمام آئینی اور قانونی جائز مطالبات کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 968111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش