0
Tuesday 6 Sep 2011 13:24

ملک بھر میں آج یوم دفاع پاکستان منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج یوم دفاع پاکستان منایا جارہا ہے
اسلا م آباد:اسلام ٹائمز۔یوم دفاع پاکستان ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپور کے چاق و چوبند دستے نے بابائے قوم کے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس سے پہلے پاک بحریہ کا دستہ یہ فرائض انجام دے رہا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل حسن رضا، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور نے گارڈز کا معائنہ کیا۔ ایئر وائس مارشل حسن رضا نے ایئر چیف مارشل ایڈمرل راؤ قمر سلیمان کی جانب سے بابائے قوم کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کی اکانوے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے جس میں سات خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 96812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش