0
Sunday 12 Dec 2021 11:57

سانحہ سیالکوٹ میں ملوث افراد کو عبرتناک سزائیں دی جائیں، ثروت اعجاز قادری

سانحہ سیالکوٹ میں ملوث افراد کو عبرتناک سزائیں دی جائیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم کیا ہوا ہے، وطن عزیز کو مضبوط بنانے کیلئے لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سکھر کے موقع پر سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ پی ایس ٹی کے رہنما مولانا نور احمد قاسمی، مولانا حبیب اللہ، محمد رضوان الحق و دیگر علماء بورڈ کے ممبران شریک تھے۔ ثروت اعجاز قادی نے کہا کہ انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ عدل و انصاف کا معیار بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیالکوٹ سانحہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اگر پولیس اور عدلیہ کا نظام بہتر ہو تو اس طرح کے واقعات پر قابو پانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ شریعت اور دین اسلام میں اس چیز کی اجازت نہیں کہ آپ سڑک پر ہی اپنی عدالت لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر توہین رسالت کا معاملہ ہو تو اس کیلئے قانون موجود ہے، سانحہ سیالکوٹ میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ہمارے رسول ﷺ کی شان میں گستاخی ہے تو اس کیلئے قانون اور عدالتیں موجود ہیں، ہمارے ملک میں عدل و انصاف کا نظام صحیح نہیں، جس کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں، اگر ہم ناموس رسالتؐ پر سچے ہیں تو حضور ﷺکی سیرت کو اپنانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 968126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش