0
Sunday 12 Dec 2021 12:02

عمران خان نے گوادر میں جاری احتجاج کا نوٹس لے لیا

عمران خان نے گوادر میں جاری احتجاج کا نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر کے عوام کی جانب سے گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے جاری احتجاج کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔ خیال رہے کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمٰن کی قیادت میں ساحلی شہر کے لوگوں نے 28 روز قبل "گوادر کو حق دو" تحریک کا آغاز کیا تھا۔ اس سلسلے میں ہونے والے احتجاجی دھرنوں میں خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہے، جن کا مطالبہ ہے کہ پینے کا صاف پانی اور ٹرالر مافیا کا خاتمہ کیا جائے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ "میں نے گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے انتہائی جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے"۔ وزیراعظم نے ٹرالرز کی جانب سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے بھی بات کریں گے۔ قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احتجاج کی قیادت کرنے والے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا تھا کہ مجموعی طور پر 19 میں سے کم سے کم دو بنیادی مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، جس میں ٹرالر مافیا کے خلاف کارروائی اور ایرانی سرحد پر درپیش مسائل کا حل شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 968127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش