0
Sunday 12 Dec 2021 13:10

پشاور میں پولیس کی کارروائی میں 2 افغان دہشت گرد ہلاک

پشاور میں پولیس کی کارروائی میں 2 افغان دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پولیس کی کارروائی میں مطلوب خطرناک دو اشتہاری مجرمان ہلاک ہو گئے۔ سی سی پی او عباس احسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور پولیس کی کارروائی کے دوران مقابلے میں 2 انتہائی خطرناک اور اشتہاری مجرمان ہلاک ہو گئے ہیں، دونوں دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور پولیس مقابلے سمیت 13 قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات کے علاوہ بھتہ خوری میں بھی مطلوب تھے۔ سی سی پی او عباس احسن نے بتایا کہ ملزمان کی اطلاع پر پہلے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں کارروائی کی گئی، ناصر باغ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار راحت زخمی ہوا، ملزمان ناصر باغ سے فرار ہو کر تھانہ پشتخرہ کی حدود تاج آباد قبرستان میں روپوش ہوئے تھے، اطلاع ملنے پر جیسے ہی پولیس ٹیم تاج آباد قبرستان پہنچی تو ملزمان نے دوبارہ پولیس پارٹی پہ اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔ عباس احسن کے مطابق کارروائی کے دوران موقع سے دو پستول اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ملزمان کے موبائل سے ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے، ڈیٹا سامنے آنے پر ان کے دیگر ساتھیوں کا بھی پیچھا کیا جائے گا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خطرناک ہیئت اختیار کر لی تھی، بھتہ خوری سمیت قتل مقاتلہ ملزمان کا پسندیدہ مشغلہ تھا، ملزمان نے اپنے قریبی رشتے داروں کو بھی معاف نہیں کیا تھا۔ احسن عباس نے کہا کہ ملک میں بھتہ خوری سمیت کسی بھی قسم کی جرم کی کوئی گنجائش نہیں، بھتہ خوری کے خلاف منظم کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 968139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش