0
Sunday 12 Dec 2021 18:51

تحریک لبیک کی فنڈنگ کا کوئی پتا نہیں، فواد چوہدری

تحریک لبیک کی فنڈنگ کا کوئی پتا نہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے گی تو ٹھیک ہے ورنہ ان سے پہلے بھی لڑے تھے اور آئندہ بھی لڑیں گے، سانحہ اے پی ایس کے تمام ذمہ داران جہنم واصل ہوچکے ہیں۔ یہ بات فواد چوہدری نے فرخ حبیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ فواد چوہدری نے تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے کہا کہ ٹی ٹی پی سے بات چیت جاری ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن میں بہت سی شدت پسند جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، تحریک لبیک کی فنڈنگ کا کوئی پتا نہیں، جے یو آئی پر فارن فنڈنگ سے متعلق سنجیدہ چارجز ہیں، پیپلز پارٹی کی بھی فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں، وزیراعلی سندھ کو دھمکیاں دینے سے گریز کرنا چاہیے اسی طرح نون لیگ کے ایک بھی ڈونر کا ریکارڈ موجود نہیں۔ 

سانحہ اے پی ایس سے متعلق سوال پر فواد چوہدری ںے کہا کہ اس سانحے کے تمام ذمہ داران جہنم واصل ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں تمام ریکارڈ جمع کرایا اور اس ضمن میں 22 والیم جمع کرائے جبکہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے آج تک فارن فنڈنگ میں کوئی ریکارڈ جمع نہیں کرایا، دونوں جماعتوں نے درجنوں اکاؤںٹس کو چھپایا، تمام جماعتوں کے کھاتے سامنے آنے چاہئیں۔
 
خبر کا کوڈ : 968166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش