QR CodeQR Code

وزیر اعظم کا متوقع دورہ سکردو، جگہ جگہ استقبالی بینرز لگ گئے

12 Dec 2021 21:10

پارٹی سطح پر وزیر اعظم پاکستان کے شاندار استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ سیاسی و سماجی تنظیموں اور تاجروں نے بھی وزیر اعظم کے متوقع دورہ سکردو کو خوش آئند قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ سکردو کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ جگہ جگہ استقبالی بینرز لگ گئے۔ پارٹی سطح پر وزیر اعظم پاکستان کے شاندار استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ سیاسی و سماجی تنظیموں اور تاجروں نے بھی وزیر اعظم کے متوقع دورہ سکردو کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ دوسری جانب سرکاری زرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان 16 دسمبر کو سکردو آنے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے 9 دسمبر کو سکردو کے دورے کی تجویز دی گئی تھی تاہم مصروفیات کی وجہ سے دورہ موخر کیا گیا۔ وزیر اعظم اپنے دورہ سکردو کے دوران جگلوٹ سکردو روڈ، سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت کئی اہم منصوبوں کا افتتاح کرینگے جبکہ آئینی صوبے کے حوالے سے بھی اہم اعلانات متوقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 968177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968177/وزیر-اعظم-کا-متوقع-دورہ-سکردو-جگہ-استقبالی-بینرز-لگ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org