0
Monday 13 Dec 2021 00:55

اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑیگی، جوبائیڈن

اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑیگی، جوبائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس کو تباہ کن معاشی نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل بھی امریکی صدر جو بائیڈن روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو قاتل قرار دے چکے ہیں۔ جو بائیڈن نے کہا تھا کہ آپ دیکھیں گے کہ ولادیمیر پیوٹن کو عنقریب قیمت چکانی پڑے گی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے بھی روس کو دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرائن پر حملہ کیا گیا تو ماسکو کے خلاف تمام آپشنز زیر غور ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 968199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش