QR CodeQR Code

اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم

13 Dec 2021 01:27

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنی گینٹز امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر دباؤ بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیر دفاع نے اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع بنی گینٹز امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر دباؤ بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنی گینٹز نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو بھی ایران پر حملے کی تیاری سے آگاہ کر دیا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ دنیا کی ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ بین الاقوامی برادری جان گئی ہے کہ ایران ان کے ساتھ گیم کھیل رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 968201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968201/اسرائیلی-وزیر-دفاع-کا-اپنی-فوج-کو-ایران-پر-حملے-کی-تیاری-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org