QR CodeQR Code

آرمی چیف سے کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ کی ملاقات، امن وامان پر بریفنگ

6 Sep 2011 14:09

اسلام ٹائمز:کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی اور کراچی میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی، ملاقات میں شہر قائد میں امن وامان سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے


ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں رات گئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اعجاز چوہدری نے آرمی چیف سے ملاقات کی اور انہیں شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر کراچی میں امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اس سے پہلے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اعجاز چوہدری کے درمیان بھی جی ایچ کیو میں کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج نے چند روز پہلے بھی ایک اہم اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
دوسری جانب ذوالفقار مرزا کا کہناہے کہ اب جو آپریشن ہورہا ہے وہ آرمی چیف کی ڈائریکٹ انسٹرکشن پر ہورہا ہے،اُن کا کہنا تھا کہ رحمان ملک کی اتنی جرات نہیں کہ وہ بلاامتیار آپریشن کرائے، رحمان ملک کراچی پہنچ کر یہ کریڈٹ لینا کی کوشش کررہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 96824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/96824/آرمی-چیف-سے-کور-کمانڈر-کراچی-ڈی-جی-رینجرز-سندھ-کی-ملاقات-امن-وامان-پر-بریفنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org