0
Monday 13 Dec 2021 11:35

لوگ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، شہباز شریف

لوگ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ نواز اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں قیامت خیز مہنگائی ہے، مہنگائی نے عوام کو تباہ حال کر دیا ہے، لوگ ہاتھ اٹھا کر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔شہباز شریف نے نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے، ادویات اور بچوں کے دودھ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ لوگ ایسی صورتحال میں ہیں جسے دیکھ کر خوف آتا ہے، پاکستان کی تاریخ میں اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں آئی جتنی اب ہے۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اس مہنگائی نے ہر گھر کو تباہ حال کر دیا ہے۔ صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ ایف آئی اے نے چالان پیش نہیں کیا، جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی بدنیتی سب سامنے آ گئی ہے۔ خیال رہے کہ رمضان شوگر ملز، منی لانڈرنگ اور آشیانہ ریفرنسز کی کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف لاہور کی احتساب عدالت پیش ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 968250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش