QR CodeQR Code

ٹی ایل پی کے کارکنوں کیخلاف مقدمہ کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی

13 Dec 2021 15:18

عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے آئندہ تاریخ پر طلب کرلیا۔ مقدمہ میں تحریک لبیک کے بانی سربراہ علامہ خادم رضوی بھی نامزد تھے، تاہم عدالت نے آج ان کا نام مقدمے سے خارج کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک لبیک کے 24 رہنماؤں کیخلاف کیس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلاء کو کیس پر حتمی بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سماعت کی۔ 25 ملزمان کیخلاف 2018 میں تھانہ سول لائنز لاہور میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ اس مقدمہ میں تحریک لیبک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی مرحوم بھی ملزم تھے۔ عدالت نے علامہ خادم رضوی کا نام اب مقدمہ سے نکال دیا ہے۔ کیس میں 20 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔ آج ملزمان نے اپنا دفعہ 342 کا بیان قلمبند کرایا۔ عدالت نے حتمی بحث کیلئے فریقین کے وکلاء کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 968287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968287/ٹی-ایل-پی-کے-کارکنوں-کیخلاف-مقدمہ-کی-سماعت-20-دسمبر-تک-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org