QR CodeQR Code

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کی ریلی روکنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب

13 Dec 2021 16:36

ذرائع کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیلئے ریڈ زون کا رخ کرلیا ہے، جسے روکنے کیلئے کوئٹہ پولیس نے ریڈ زون کے تمام راستے بند کردیئے ہیں اور اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کوئٹہ میں ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی دھرنا اور سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری ہے۔ دوسری جانب دھرنے پر بیٹھے ڈاکٹرز نے کوئٹہ کے حساس علاقہ ریڈ زون کا رخ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹرز کو روکنے کیلئے پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے ریڈ زون جانے والے راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ پولیس نے گاڑیاں اور بھاری نفری کے زریعے سڑک کو بلاک کردیا ہے۔

بعض دیگر ذرائع کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز اور پولیس آمنے سامنے آچکے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ریلی نکال کر ریڈ زین کی طرف جانا چاہتے ہیں، جبکہ پولیس انتظامیہ نے انہیں روکنے کیلئے اضافی نفری طلب کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ریلی نکالنے کیلئے بضد ہیں۔ ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ وہ ہر حال میں ریلی نکالیں گے۔


خبر کا کوڈ: 968318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968318/کوئٹہ-ینگ-ڈاکٹرز-کی-ریلی-روکنے-کیلئے-پولیس-اضافی-نفری-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org