QR CodeQR Code

کوئٹہ، ایس بی کے طالبات کا سہولیات کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاج جاری

13 Dec 2021 19:19

طالبات کا مطالبہ ہے کہ ہاسٹل میں گیس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔ دوسری جانب دیگر طالبات احتجاج کیوجہ سے یونیورسٹی کے اندر پھنس چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سردار بہادر خان یونیورسٹی کی طالبات کی جانب سے احتجاج کے طور پر یونیورسٹی کے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں، اور طالبات کو واپس گھر جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس بی کے ہاسٹل میں قیام پذیر طالبات نے سخت سردی میں گیس اور دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبات نے احتجاج کا آغاز وائس چانسلر کے دفتر کو گھیر کر کیا اور پھر یونیورسٹی آئیے ہوئے طالبات کو واپس گھر جانے نہیں دیا جارہا ہے۔ طالبات کا مطالبہ ہے کہ انہیں گیس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔

دوسری جانب کوئٹہ کے وہ طالبات جو یونیورسٹی گئی ہیں، وہ اندر پھنس چکی ہیں اور مختلف این جی اویز اور سیاسی رہنماؤں کے منتظر ہیں کہ انہیں نجات دلائیں۔ ایک طالبہ نے اسلام ٹائمز کے نمائندے کو بتایا کہ وہ صبح سے پھنسی ہوئی ہیں، اور کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ طالبہ کے مطابق انہوں نے سماجی کارکنان سے رابطہ کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی آئیں اور احتجاج کرنے والی طالبات کو منائیں، کہ ہمیں گھر جانے دیا جائے۔ متعدد سماجی کارکنوں نے انہیں تسلی دی ہے، البتہ انکا مسئلہ تاحال حل نہیں ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 968334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968334/کوئٹہ-ایس-بی-کے-طالبات-کا-سہولیات-کی-عدم-دستیابی-کیخلاف-احتجاج-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org