QR CodeQR Code

مغربی کنارہ، غاصب صیہونی رژیم نے حماس کے اہم رہنماء کو گرفتار کر لیا

13 Dec 2021 20:37

عرب میڈیا کیمطابق غاصب صیہونی رژیم نے آج علی الصبح فلسطینی مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں واقع حسن یوسف کے گھر پر دھاوا بول کر انہیں گرفتار کر لیا ہے


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ سے فلسطینی مزاحمتی محاذ کے اہم رہنماء حسن یوسف کو گرفتار کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے رام اللہ کے مغربی حصے بیتونیا میں واقع ان کے گھر پر آج علی الصبح حملہ کر کے حسن یوسف کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ انہیں چند ہفتے قبل ہی صیہونی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ عرب روزنامے رأی الیوم کے مطابق حسن یوسف نے اپنی عمر کے 21 قیمتی سال غاصب صیہونی رژیم کی جیلوں میں گزارے ہیں جبکہ اس مرتبہ ان کی آزادی کو چند ہفتے بھی نہ گزرے تھے کہ انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 968343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968343/مغربی-کنارہ-غاصب-صیہونی-رژیم-نے-حماس-کے-اہم-رہنماء-کو-گرفتار-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org