0
Monday 13 Dec 2021 22:06

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ملک عدنان سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ملک عدنان سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے ایک وفد نے صوبائی آرگنائزر شمالی پنجاب شیعہ علماء کونسل علامہ محمد اصغر یزدانی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید الطاف عباس کاظمی کی قیادت میں سیالکوٹ سانحہ میں ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک عدنان کو بہادری و شجاعت پر خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وفد میں علامہ سید ناظم جعفری، علامہ الطاف حسین رضوی، ملک ضمیر حسین، ملک ندیم، سید مدثر شاہ بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 968357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش