0
Tuesday 14 Dec 2021 01:49

حکومت کا سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

حکومت کا سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت (ہارس ٹریڈنگ) ختم کرنے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت ختم کرنے کے لئے قانون سازی کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، صدر مملکت نے ریفرنس کے ذریعے سپریم کورٹ سے رائے مانگی تھی، سپریم کورٹ نے اس پر اپنی رائے دی اور حکم جاری کیا کہ ووٹ کے اوپر سے پردا اُٹھایا جا سکتا ہے۔ بابراعوان نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ووٹ جس پارٹی کو پڑنا چاہئے تھا اسی کو پڑا ہے یا نہیں، وزارت پارلیمانی امور اور الیکشن کمیشن آپس میں رابطے میں ہیں اور الیکشن کمیشن سے مشاورت کے ساتھ یہ قانون سازی کرنے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 968377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش