0
Tuesday 14 Dec 2021 10:24

لاڑکانہ، پولیس مقابلے میں دو اہلکار جاں بحق

لاڑکانہ، پولیس مقابلے میں دو اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لاڑکانہ کے گوٹھ وڈا مہر میں پولیس چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق پولیس پارٹی نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے گوٹھ وڈا مہر میں چھاپہ مارا تھا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 968406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش