0
Tuesday 14 Dec 2021 13:42

وفاقی حکومت نے لاپتہ شہری کے اہلخانہ کو 16 لاکھ روپے ادا کر دیئے

وفاقی حکومت نے لاپتہ شہری کے اہلخانہ کو 16 لاکھ روپے ادا کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت سے پانچ سال سے لاپتہ عمران خان کی بازیابی کے لیے دائر درخواست میں اہم پیش رفت ہوگئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت نے لاپتہ شہری کی فیملی کو اخراجات کی مد میں 16 لاکھ روپے ادا کر دیئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لاپتہ عمران خان کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے بتایا کہ 13 اگست کے آرڈر کے مطابق 16 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ کچھ ادائیگی ہوئی ہے لیکن جو بیان حلفی میں ذکر تھا، مکمل نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری انسانی حقوق کو لاپتہ شہری کی بازیابی کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑی کوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔ سیکرٹری وزارت انسانی حقوق نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے اس کیس کو پراسس کیا تھا، اب میں دیکھ لیتا ہوں۔ عدالت نے کیس کو دیگر لاپتہ افراد کے کیسز کے ساتھ منسلک کرکے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
خبر کا کوڈ : 968445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش