0
Tuesday 14 Dec 2021 14:25

صدر مملکت کی مزار اقبالؒ پر حاضری، پروٹوکول کے باعث شہری پریشان رہے

صدر مملکت کی مزار اقبالؒ پر حاضری، پروٹوکول کے باعث شہری پریشان رہے
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت عارف علوی کی مزار اقبالؒ پر حاضری، سخت پروٹول کے باعث عام شہریوں کیلئے شاہی قلعہ آمد پر پابندی عائد کر دی گئی، شہری مایوس گھروں کو لوٹنے لگے، عوام کی جانب سے وی آئی پی پروٹوکول پر غم و غصّے کا اظہار بھی کیا گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دعوے اور وعدے صرف الفاظ تک محدود رہے ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی ایک گھنٹہ مزار اقبالؒ پر موجود رہے اور اس دورے کے دوران شہری خوار ہوتے رہے۔
 
شہریوں کا کہنا تھا کہ وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے شہری سڑک کنارے بیٹھے انتظار کرتے رہے، پروٹوکول ختم ہونے کے بعد عوام کو اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ عوام کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تو کہا تھا کہ وی آئی پی پروٹوکول کے باعث عوام کو کوئی مشکل نہیں آئے گی، وی آئی پی پروٹوکول بند کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی بڑی باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، عملدرآمد بھی کروایا جانا چاہیے۔ شہریوں نے کہا کہ کیا یہی تبدیلی ہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے خود کے دعووں پر عملدرآمد کریں اور کروائیں پھر عوام کو عملدرآمد کرنے کی تلقین کریں۔
خبر کا کوڈ : 968454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش