QR CodeQR Code

علامہ اسد اقبال زیدی کی وفد کے ہمراہ مصطفیٰ کمال سے ملاقات

14 Dec 2021 16:09

ملاقات کے دوران شیعہ علماء کونسل کے وفد نے چیئرمین پی ایس پی کو انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے وفد کے ہمراہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ علماء کرام اور دیگر تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران شیعہ علماء کونسل کے وفد نے چیئرمین پی ایس پی کو انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 968471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968471/علامہ-اسد-اقبال-زیدی-کی-وفد-کے-ہمراہ-مصطفی-کمال-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org