QR CodeQR Code

عراق، الدیوانیہ میں امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ تباہ

14 Dec 2021 16:32

مقامی میڈیا کیمطابق آج صبح عراق کے جنوبی صوبے الدیوانیہ میں غیر قانونی طور پر قابض امریکی فوج کا 1 لاجسٹک قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ عراق کے جنوبی علاقوں میں قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ بم حملے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل صابرین نیوز نے اعلان کیا ہے کہ قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ صوبہ الدیوانیہ میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2020ء کی ابتداء میں عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے تمام امریکی افواج کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا گیا تھا جس پر امریکہ کی جانب سے عدم عملدرآمد کے بعد سے تاحال ملک میں امریکی فوجی قافلوں کو بم حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 968473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968473/عراق-الدیوانیہ-میں-امریکی-فوج-کا-لاجسٹک-قافلہ-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org