QR CodeQR Code

امریکہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانا بند کرے، وانگ وین بِن

14 Dec 2021 17:35

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا سنکیانگ میں مسلم اویغور کمیونٹی کے حوالے سے چین کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تشدد، دہشتگردی، علیحدگی پسندی اور مذہبی انتہاء پسند قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے مصنوعی ذہانت کی کمپنی "سینس ٹائم" سمیت چینی افراد اور اداروں پر سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کڑی پابندیاں عائد کی ہیں، جس پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ غیر محتاط اور بلا جواز پابندیوں پر بھرپور جوابی حملہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانا بند کرے۔ وانگ وین بِن نے سنکیانگ میں مسلم اویغور کمیونٹی کے حوالے سے چین کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تشدد، دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور مذہبی انتہاء پسند قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا نے چینی افراد اور اداروں پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔


خبر کا کوڈ: 968491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968491/امریکہ-چین-کے-اندرونی-معاملات-میں-مداخلت-اور-مفادات-کو-نقصان-پہنچانا-بند-کرے-وانگ-وین-ب-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org