QR CodeQR Code

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

14 Dec 2021 17:43

فیصلے کا مقصد مہنگائی سے نمٹنا اور پائیدار نمو کو یقینی بنانا ہے، عالمی قیمتوں اور ملک کی معاشی نمو کی وجہ سے مہنگائی اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 8.75 سے بڑھا کر 9.75  فیصد کر دی گئی۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد مہنگائی سے نمٹنا اور پائیدار نمو کو یقینی بنانا ہے، عالمی قیمتوں اور ملک کی معاشی نمو کی وجہ سے مہنگائی اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا ہے، نومبر میں عمومی مہنگائی بڑھ کر 11.5 فیصد (سال بسال) ہوگئی، شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی بھی بڑھ کر بالترتیب 7.6 فیصد اور 8.2 فیصد ہوگئی، بڑھتی مہنگائی سے ملکی طلب کی نمو کی عکاسی ہوتی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرونی شعبے میں ریکارڈ برآمدات کے باوجود اجناس کی بلند عالمی قیمتوں نے درآمدی بل میں خاصا اضافہ کرنے میں کردار ادا کیا، نومبر میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 5 ارب ڈالر ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 968494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968494/اسٹیٹ-بینک-کی-مانیٹری-پالیسی-کا-اعلان-شرح-سود-میں-ایک-فیصد-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org