QR CodeQR Code

کراچی، جناح اسپتال کی کرسچن کالونی میں خواجہ سرا قتل

14 Dec 2021 18:00

35 سالہ خواجہ سرا ساجد عرف بجلی کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں صدر کے علاقے جناح اسپتال کی کرسچن کالونی میں خواجہ سرا کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر کے علاقے جناح اسپتال کے عقب میں واقع مکان نمبر 3 گلی نمبر ایک کرسچن کالونی کے رہائشی 35 سالہ خواجہ سرا ساجد عرف بجلی کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 968499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968499/کراچی-جناح-اسپتال-کی-کرسچن-کالونی-میں-خواجہ-سرا-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org