0
Tuesday 14 Dec 2021 18:16

جماعت اسلامی کا نئے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی بچاؤ مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی کا نئے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی بچاؤ مارچ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں نئے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی نے کراچی بچاؤ مارچ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 19 دسمبر کو مزار قائدؒ سے کے ایم سی بلڈنگ تک کراچی بچاؤ مارچ کیا جائے گا، کراچی کی مائیں بہنیں، بزرگ، بچے نوجوان سب کراچی کے حق کیلئے نکلیں گے، پیپلز پارٹی کی وڈیرہ شاہی اکثریت نے بلدیاتی ترمیمی بل پاس کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج یہ دوبارہ لسانیت کا بیج بو چکے ہیں، وڈیروں کے مجموعے کا دوسرا نام پیپلز پارٹی ہے، یہ جمہوری بنیادوں پر کبھی جیت نہیں سکتے، لسانیت کو پروان چڑھانے والے بلاول اور مراد علی شاہ سندھ بھر کی عوام سے معافی مانگیں، لسانی منافرت کی سیاست کو دوبارہ زندہ نہیں ہونے دیں گے، اس قانون کو ڈنکے کی چوٹ پر کالا قانون کہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 968505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش