0
Tuesday 14 Dec 2021 18:17

لسبیلہ، اے این ایف کی کارروائی، منشیات سمیت دو افراد گرفتار

لسبیلہ، اے این ایف کی کارروائی، منشیات سمیت دو افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹیکس فورس لسبیلہ نے آر سی ڈی شاہراہ لک بدوک کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے اسمگرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس لسبیلہ نے خفیہ اطلاع ملنے پر گڈانی کے قریب لک بدوک کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک گاڑی سے 44 کلو اعلیٰ معیار کا چرس برآمد کرکے دو اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں منشیات کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے۔ منشیات کوئٹہ سے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا، جسے اینٹی نارکوٹیکس فورس لسبیلہ نے ناکام بنایا۔
خبر کا کوڈ : 968506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش